: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) سے گزشتہ 13 دنوں سے لاپتہ طالب علم
نجیب کے ساتھ مارپیٹ کرنے والے نامزد ملزمان کو جلد از جلد گرفتارکرکے ان
سے پوچھ گچھ کی جائے تاکہ اسے صحیح سلامت برآمد کیا جاسکے۔ لاپتہ نجیب کی ماں، بہن اور بھائی نے آج یہاںپریس کلب میں پریس کانفرنس
کرکے یہ مطالبہ
کرتے ہوئے جامعہ کے وائس چانسلر، انتظامیہ اور دہلی پولس پر
اس معاملے میں سنگین غفلت برتنے کا الزام لگایا اور کہا کہ اس سلسلے میں
یہ لوگ انتہائی بے حسی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ نجیب کی والدہ فاطمہ نفیس نے کہا کہ 14 اکتوبر کی رات تقریبا دو بجے جب ان کے پاس بیٹے کا فون آیا تو وہ انتہائی گھبرایا ہوا تھا۔